ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قومی گیت کی تشہیر کے لئے ہدایات جاری کرنے پرسپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار

قومی گیت کی تشہیر کے لئے ہدایات جاری کرنے پرسپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار

Fri, 10 Feb 2017 23:45:31    S.O. News Service

نئی دہلی،10فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے قومی گیت کی تشہیر کرنے کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست پر جمعہ کو جلد سماعت سے انکار کر دیا ہے۔وکیل اشونی اپادھیائے نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے مطالبہ کیا ہے کہ قومی گیت، قومی ترانہ اور قومی پرچم کی تشہیر کے لئے مرکزی حکومت ایک پالیسی بنائے۔اشونی اپادھیائے نے عرضی میں کہا ہے کہ ہندوستان ریاستوں کی ایک ایسوسی ایشن یا کنفیڈریشن نہیں ہے بلکہ یہ ریاستوں کی ایک یونین ہے۔یہاں ایک قومیت (ہندوستان)، ایک قومی ترانہ (جن گن من)، ایک قومی گیت (وندے ماترم)اور ایک قومی پرچم (ترنگا)ہے۔ان تینوں کا احترام کرنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ حکومت کو آئین کے مطابق ملک کے اتحاد اور سالمیت کے علاوہ ہر شخص کی عزت کی حفاظت کے لئے بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال 30نومبر کو سپریم کورٹ نے تمام سنیما ہال میں فلم شروع ہونے سے پہلے قومی گیت چلانے کی ہدایت دی تھی۔


Share: